29 مارچ 2014 - 19:30
لبنان، بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور تین زخمی

شام کی سرحد کے قریب مشرقی لبنان میں ایک کار بم دھماکے میں تین لبنانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: شام کی سرحد کے قریب مشرقی لبنان میں ایک کار بم دھماکے میں تین لبنانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو بعلبک علاقے کے مشرقی قصبے عرسال میں فوج کی ایک چوکی کے قریب اڑا دیا گیا۔عرسال لبنان کے دارالحکومت بیروت سے 124 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے، اور یہ شام میں تشدد میں ملوث تكفيری دہشت گردوں کے حامیوں کے گڑھ کے طور پر مشہور ہے۔لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شامی فوج کی اہم اسٹریٹجک علاقے القلمون میں مسلسل پیش رفت نے شام میں القاعدہ سے وابستہ تکفیری گروہوں کے دہشت گرد فرار ہو کر اس قصبے ميں پناہ لے رہے ہیں۔علاقے میں شامی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید کشیدگی کے مدنظر 19 مارچ کو عرسال میں فوج تعینات کی گئی تھی۔غور طلب ہے کہ شام میں بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث غیر ملکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہ لبنان کو بھی اس بحران میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔......./169